سڑک کے درمیان رکھے گئے بلاک شہریوں کیلئے درد سر بن گئے

February 08, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر) پشاور کےعجائب گھر کے پاس سڑک کے درمیان رکھے گئے بلاک شہریوں کے لیے درد سر بن گئے جیل روڈ سے صدر جاتے ہوئے گورنر ہاوس کے قریب بیچ سڑک پر رکھے گئے بلاکس سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں دن کو نظر آنے والے بلاکس رات کو اس روڈ پر سٹریٹ لائٹ نا ہونے کی وجہ سے ڈرائیوروں کو نظر نہیں آتے گزشتہ رات بھی ایک حادثہ شعیب نامی شخص کے ساتھ پش آیا جو اپنی فیملی کے ساتھ اس روڈ سے گزرتے ہوئے بیوی بچوں سمیت حادثہ میں شدید زخمی ہوئے علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ یہاں ہر دوسری رات حادثہ ہوتا ہے اور ہم آواز سن کر نکلتے ہیں اور زخمیوں کو نکال کر ریسکیو کرتے ہیں اور ہر حادثے کے بعد متعلقہ اداروں اور افسران سے درخواست کرتے ہیں لیکن کو?ی سننے والا نہیں۔شہریوں نے گورنر، نگران وزیر اعلی، پی ڈی اے اور ٹریفک کے اعلی افسران سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔