جنوبی پنجاب میں آپریشن32 بجلی چور پکڑے گئے

February 08, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر )میپکو کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے32صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جن کو 43ہزار 500 یونٹس بجلی چوری کرنے پر8لاکھ25ہزارروپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 3صارفین کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔ ملتان سرکل میں ایک بجلی چور کو14800 روپے جرمانہ کیاگیا۔