• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی کولڈ ڈرنکس پلانٹ بے نقاب 170 لیٹر مشروبات اور پیکنگ مٹیریل ضبط

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، جعلی کولڈ ڈرنکس پلانٹ بے نقاب،170لیٹر مضر صحت مشروبات اور پیکنگ مٹیریل ضبط، ایف آئی آر درج، ملزم گرفتار، 600کلو فنگس زدہ کھجوریں اور کریم تلف‘ پروڈکشن یونٹ کو 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے جعلی کولڈ ڈرنکس پلانٹ اور بیکری یونٹ پر حافظ جمال روڈ، محلہ اعوان پورہ اور 18 کلو میٹر خانیوال روڈ پر کارروائیاں کی جہاں ناقص اجزاء کا استعمال کرکے معروف برانڈز کی نقلی کولڈ ڈرنکس بنائی جارہی تھیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے 170لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، پیکنگ مٹیریل اور مشینری قبضے میں لے کر پروڈکشن بند کر دی، ایف آئی آر درج کروائی اور موقع پر ایک شخص گرفتار کیا،دوسری جانب بیکری اور کنفیکشنری آئٹمز کی تیاری میں زائدالمیعاد کریم اور فنگس زدہ کھجوروں کے استعمال پر پروڈکشن یونٹ کو 2لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید