• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پر ظالمانہ ٹیکسز اور مہنگائی کے معاشی حملے کئے جا رہے ہیں، خواجہ عاصم ریاض

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ملتان کے جنرل سیکرٹری خواجہ عاصم ریاض نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی، ظالمانہ ٹیکسز اور مہنگائی کے ذریعے عوام پر مسلسل معاشی حملے کیے جا رہے ہیںجو کسی صورت قابل قبول نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام معصوم شاہ روڈ پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حافظ محمد اسلم امیر جماعت اسلامی ملتان صدر،مرزا تنویر احمد نائب امیر ، مولانا عبد الرزاق، اویس قریشی اور دیگر ذمہ دران بھی شریک تھے، انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فورم پر عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔
ملتان سے مزید