ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت المسلمین کے زیراہتمام مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا ، جس کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر سخاوت علی اور عون رضا انجم نے کی،مظاہرین نے مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے بازی کی ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر سخاوت علی اور عون رضا انجم ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت غربت ختم کرنیکی بجائے غریب ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے‘ حکومت کی جانب سے عوام پر گرائے گئے پٹرول بم ظلم ہے۔