• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک خادم حسین ڈمرہ کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سیاسی رہنما ملک فیاض ابراہیم ڈمرہ ،ملک فیاض قادر ڈمرہ کے ماموں اور ملک فدا حسین ڈمرہ کے والد ملک خادم حسین ڈمرہ کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی دعائیہ تقریب میں قاری فیض بخش رضوی نے دعا کروائی اور موت کے فلسفہ حیات پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر جنس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے، قل خوانی میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک ، سابق جیل خانہ جات وزیر چودھری عبدالوحید آرائیں ،زاہد بہار ہاشمی ، خالد جاوید وڑائچ ، ملک منظور ڈمرہ ، حسین ڈمرہ ، مہر دلبر ، زین بخش گیلانی ،عباس سوترک ، فیاض مغل سمیت دیگر مخاطب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، ڈاکٹر اختر اور چودھری عبدالوحید آرائیں مرحوم کے بیٹے ملک فدا حسین ڈمرہ کی دستار بندی کی ۔
ملتان سے مزید