• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے انتظامات اور عید تعطیلات کے دوران شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بلا تعطل جاری رکھنے کے حوالے سے واسا ہیڈ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ڈائریکٹر ورکس حافظ محمد وقاص، تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ،سب انجینیئرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالاضحیٰ سے قبل اور عید کی تعطیلات کے دوران سیوریج، نکاسی آب اور آپریشنل معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے تمام افسران اور فیلڈ سٹاف کو اپنی اپنی حدود میں ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سہولیات کی فراہمی واسا کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واسا سے متعلق موصول ہونے والی کسی بھی شکایت پر فوری رسپانس یقینی بنایا جائے اور فراہمی و نکاسی آب کے نظام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں شہر بھر میں سیوریج لائنوں، ڈسپوزل اسٹیشنز اور نالوں کی صفائی و ڈی سلٹنگ مہم کی پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی واسا نے مون سون سیزن کے پیش نظر سیوریج لائنوں کی صفائی مہم کو مزید مؤثر اور تیز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واسا کے سب انجینیئرز اور سیور مینوں کو ونچنگ مشینری چلانے کی باقاعدہ ٹریننگ دینے کے احکامات جاری کیے۔
ملتان سے مزید