• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشپ یوسف سوہن کےاہلخانہ کی ٹریفک حادثے میں موت پر تعزیتی ریفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ کے چیئرمین اور بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن کے اہل خانہ کی ٹریفک حادثے میں موت پر کیتھولک چرچ ملتان میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مذہبی، سماجی، علمی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور مرحومین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے لوگ بشپ یوسف سوہن اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ملتان سے مزید