ملتان(سٹاف رپورٹر ) جمیعت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کی کال پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ملتان سمیت ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ملتان ڈویڑن بزنس فورم کے ڈویژنل صدر میاں امجد علی ضیاء، قائم مقام ضلعی امیر قاری عبدالرئوف، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، سٹی امیر قاری محمد یاسین اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید سمیت دیگر کی قیادت میں مدرسہ قاسم العلوم گلگشت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے قوم کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے دھرے رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں، حکومت غریب قوم کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائے۔