ملتان(سٹاف رپورٹر ) وحدت یوتھ پاکستان کا دو روزہ ولایت کنونشن ملتان میں اختتام پذیر ہوگیا، کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی،مرکزی صدر ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی ، وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر یاور علی کاظمی اور مرکزی نائب صدر مولانا راجہ مصطفیٰ حیدر سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔