ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ابوظبی سے ڈی پورٹ شخص کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ابوظبی سے فلائٹ ملتان ایئر پورٹ پہنچی تو ایف آئی اے نے دادو کےرہائشی سجاد علی کو گرفتار کرلیا جو منشیات کے الزام میں جیل سے رہا ہوکر ڈی پورٹ ہوا تھا، ایف آئی اے نے گرفتار شخص کو اینٹی نارکوٹکس کے حوالے کردیا جب کہ اے این ایف نے مذکورہ شخص کو تحویل میں لےکر تھانہ اینٹی نارکوٹکس منتقل کردیا اور تفتیش شروع کردی۔