• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزمان کا سب انسپکٹر پر بہیمانہ تشدد، نقدی لوٹ کر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میں ملزمان نے سب انسپکٹر کو بہیمانہ تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا، نقدی بھی لوٹ کر فرار،پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی، تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ایچ اے میں تعینات سب انسپکٹر باسط کو ملزمان سعود، بلاج اور بہادر نے بی زیڈ یو چوک پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے باسط علی کا سر پھٹ گیا اور ایک کان کٹ گیا، باسط علی کے مطابق ملزمان اس کے دوست کی گاڑی جس میں اس کی فیملی موجود تھی کا پیچھا کررہے تھے جس کو بچانے کے لیے رکا تو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، ملزمان نے پسٹل کے بٹ اور راڈ مارے جس سے سر پھٹ گیا اور کان کٹ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
ملتان سے مزید