ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ملتان ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ملتان ڈویژن میں قائم شدہ مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران تعینات عملے کی حاضری کا جائزہ لیا اور ویٹرنری سہولتوںاور طبی انتظامات کا معائنہ کیا، انہوں نے ادویات کی دستیابی اور سٹاک بھی چیک کیا، اس موقع پرڈائریکٹر لائیوسٹاک نے انتظامات کو مزید مؤ ثر بنانے اور بہترین سہولتوںکی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔