ملک کے جو حالات ہیں اس میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان

February 09, 2023

کراچی (صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کو پینتیس سال دیئے، پارٹی کے لئے کام کروں گا، یہاں سے گھر جاؤں گا کہیں اور جانے کا ارادہ نہیں،وزیرِ اعظم بننے کی کبھی خواہش نہیں تھی، جو ملک کے حالات ہیں کون وزیرِ اعظم بننا چاہے گا؟عمران خان اے پی سی میں نہ آئے تو نقصان انکا ہوگا،ملک کا نہیں، احتساب کا ادارہ سیاست چلانے کیلئے استعمال ہوتا ہے، ملک میں نیب کا سرکس جاری ہے۔