ترکیہ اور شام میں زلزلہ عالمی المیہ، قوم گناہوں سے توبہ کرے، حسین مقدسی

February 09, 2023

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے تباہی عالمی المیہ ہے،قوم گناہوں سے توبہ مانگے۔ پاکستان کو تشویشناک صورتحال سے نکالنا کسی ایک سیاسی جماعت یا ادارے کے لیے ممکن نہیں۔ نئے منصوبوں کی بجائے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواسی رسول ؐ سیدہ زینب بنت علی کے یوم شہادت کی مناسبت سے یوم شریکۃ الحسین کے موقع پرحسین آباد گلبرگ میں مجلس عقیلہ بنی ہاشم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک بھر کے امام بارگاہوں عزاخانوں میں مجالس عزا منعقد ہوئیں ۔