47 سماج دشمن پکڑے گئے

February 09, 2023

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) 47 سماج دشمن پکڑے گئے ۔راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 8ملزموں کو گرفتار کرکے تین پستول اور 65لٹر شراب برآمد کرلی ۔ 7ملزموں سے 4کلو سے زیادہ چرس بھی برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے 8بھکاری بھی دھر لئے ۔ 10ملزموں کو گرفتار کرکے 1500سے زیادہ پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلی گئیں۔ کیپٹل پولیس نے بھی جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف مہم کے دوران 22 افراد کو گرفتار لیا۔ متعدد ملزموں سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔