چھ ریسٹورنٹس منیجرز گرفتار

February 09, 2023

پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ارباب روڈ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے چھ ریسٹورنٹس منیجرز کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شفیع اﷲ خان کی ہدایت پرعوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے ارباب روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر کوئٹہ چائے کیفے اور دیگر ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا۔کوئٹہ کیفوں میں چائے میں رنگ کی ملاوٹ اور صفائی کی ناقص حالات جبکہ دیگر ریسٹورنٹس میں بھی صفائی کی ناقص صورتحال پر 6 منیجرز کو موقع سے گرفتار کر کیا گیا۔ گرفتار منیجرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی