منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور

February 09, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں حکم عدولی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 22 فروری تک ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔