خاتون سمندر کے بجائے شارک کے منہ میں کودنے سے بال بال بچ گئی

March 18, 2023

فائل فوٹو

دھوپ اور گرم موسم میں سمندر میں نہانا کسے اچھا نہیں لگتا لیکن اگر قسمت ذرا سی بھی خراب ہو تو انسان کا یہ شوق کئی مرتبہ اس کے لیے نقصان دہ یا پھر جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ماضی میں کچھ اسی طرحمشہور امریکی خاتون ڈائیور اوشن ریمسی کے ساتھ ہوا جو سمندر کے بجائے خطرناک شارک مچھلی کے منہ میں چھلانگ لگانے سے بال بال بچ گئیں۔

اس واقعے کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میںدیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سمندر میں چھلانگ لگانے کو بالکل تیار تھیں اور اسی دوران پانی کے نیچے شارک مچھلی بھی ان کا منہ کھولے انتظار کر رہی تھی۔

امریکی خاتون کی قسمت اچھی رہی کہ وہ چھلانگ لگانے سے کچھ ہی سیکنڈز پہلے سنبھل گئی اور شارک کے منہ میں جانے سے بچ گئیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لوگوں نے دل دہلا دینے والی قرار دیا جبکہ کئی لوگوں نے خاتون کو خوش قسمت بھی قرار دیا۔