سماعت سے پہلے جج ملزم سے پوچھے ’’بتا تیری رضا کیا ہے‘‘حافظ حمد اللّٰہ

March 19, 2023

اسلام آباد ( آن لائن ) پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ہر سماعت سے پہلے جج ملزم سے پوچھے ’’بتاتیری رضا کیا ہے ‘‘ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عدالتی تاریخ میں عمران خان کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگایاگیا ہے ،چند منٹ میں آٹھ ضمانتیں دینا دنیا کا تیز ترین انصاف ہے، مبارک ہو، پاکستانیو۔ انہوں نے کہا کہ عدالت ریاست قانون اور ریاستی فورس سے لڑنا عمران خان کے مطابق جہاد ہے ،اب زخمی ہونے والے پولیس کوحکم دینا باقی ہے کہ وہ زمان پارک جاکر عمران خان سے معافی مانگیں ،وزیر قانون وزیراعظم کی عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش دینا پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کافیصلہ نہیں ہے،اب تو شاعر کاشعر ہوگاکہ بنو قانون شکن اتنا کہ ہر سماعت سے پہلے جج صاحب ملزم سے پوچھے بتاتیری رضا کیا ہے ۔