ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کے وفد کی پولیس تحفظ مرکز آمد

March 19, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کےوفد کی پولیس تحفظ مرکز آمد ، انچارج تحفظ مرکز نازیہ نے تحفظ مرکز کے اقدامات بارے بریفنگ دی ۔ پولیس تحفظ مرکز ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور و محکوم طبقات، گونگے بہرے خصوصی افراد، ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار افراد، بے گھر و بے سہارا بچوں، اور نشے و سماجی برائیوں میں پھنسے کم عمر بچوں کی بحالی، تحفظ اور مشکلات کے ازالے کے لیے کام کر رہا ہے۔