ڈکیتی مزاحمت اور دیگر واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

March 20, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سُپرہائی وے نیو سبزی منڈی گلشن آقا خیل سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے 32سالہ صابر خان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی،نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب فائرنگ سے 26سالہ اویس ولد سلیم احمد،25سالہ فرحان ولد نبی رسول اور28سالہ عمر ولد زبیر زخمی ہوگئے ،دریں اثنا لانڈھی 2 بی میں جنرل اسٹور میں ڈکیتی مزاحمت کے دورا ن ملزمان نے فائرنگ کرکے وہاب کو قتل کردیااور فرار،ہوگئے، پولیس کے مطابق مقتول نےملزمان سےمزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوئوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نےفائرنگ کر دی، ملیر 15پل کے قریب فائرنگ سے 25سالہ محمد نعمان ولد محمد اقبال زخمی ہو گیا،کورنگی صنعتی ایریا نجی کمپنی کے قریب فائرنگ سے 29سالہ امام دین زخمی ہوا،سرجانی 4Kچورنگی کے قریب فائرنگ سے 1 8سالہ سمیع زخمی ہوگیا۔