خالد مقبول صدیقی کا یوم تاسیس کے جلسے کی کامیابی پر عوام و کارکنان سے اظہار تشکر

March 20, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 18 مارچ یوم تاسیس کے جلسے کی کامیابی پر عوام و کارکنان سے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 39 ویں یوم تاسیس کی کامیابی ایم کیوایم پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے، ایم کیوایم پاکستان کو مختلف دھڑوں میں تقسیم کرنے کاخواب دیکھنے ایم کیو ایم پر تنقید کرنے والے کل کے یوم تاسیس کو دیکھ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کل بھی عوام کے دلوں کی ترجمان تھی اور آج بھی عوام کے دلوں میں بستی ہے، ایم کیوایم پاکستان کی عوامی حمایت کبھی کم نہیں ہوگی۔