غزہ میں امن کے لیے مصر میں فلسطینی، اسرائیلی مذاکرات

March 20, 2023

قاہرہ (اے ایف پی) بحالی امن کےلیے اسرائیلی فلسطینی مذاکرات مصر میں اتوار کو ہوئے۔ مصری وزارت خارجہ کے مطابق مغربی کنارے خونریزی اور تشدد کو روکنے کے اقدامات کی یہ کڑی ہے۔ اسی نوعیت کے مذاکرات گزشتہ ماہ اردن میں بھی ہوئے تھے۔ رمضان المبارک میں کسی ممکنہ تشدد اور تصادم کے خطرے کے پیش نظر فریقین نے مزید تشدد اور خونریزی سے بچنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات میں مصر اردن اور امریکا نے بھی شرکت کی۔تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کے سیکرٹری جنرل حسین الشیخ نے اسرائیل سے اپنی مسلسل جارحیت کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم غزہ کی پٹی جس کی اسرائیل نے ناکہ بندی کر رکھی ہے وہاں پر حکمران حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابومرذوق نے شرم الشیخ مذاکرات کو مسترد کردیا ہے۔