• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، فلائٹ آپریشن بہتر نہ ہوسکا، 5 پروازیں متبادل اتاری گئیں، 134 میں تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) بدھ کو بھی موسمی خرابی کی وجہ سے فلائٹ اپریشن شدید متاثر رہا۔ 5 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئی جبکہ 138 پروازوں میں1سے13گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ شارجہ ریاض، ابوظہبی سے پشاور کی 3پروازوں کو اسلام اباد لینڈ کرایا گیا۔ مسقط ملتان کی پرواز کو لاہور جبکہ جدہ اسلام اباد کی پرواز پی اے 873 کو ملتان لینڈ کرایا گیا۔ اسلام آباد کی 40 پروازوں میں 1 سے 12 گھنٹے، ملتان کی 20 پروازوں میں 1 سے 4 گھنٹے، لاہور 23 پروازوں میں 1 سے 3 گھنٹے، کراچی کی 16 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 4 گھنٹے، کراچی اسلام اباد کی 6 پروازوں میں 1 سے 4 گھنٹے جبکہ پشاور ایئرپورٹ کی 24 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 13 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ سیالکوٹ اور فیصل اباد کی 4، 4 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید