کراچی (نیوز ڈیسک) چین کی امریکا کے عالمی اثر و رسوخ اور تیل کی طلب پرشدیدتنقید، امریکا کی ناقابل تسکین خواہش خودمختار ممالک کے مفادات کی خلاف ورزی ہے ، وینزویلا، گرین لینڈ اور کولمبیا میں تیل کے وسائل پر امریکی اثر و رسوخ پراظہار تشویش ،چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نےسوشل میڈیا سائٹ پر ایک کارٹون شائع کیا ہے ۔ جس پر لکھا ہے کہ امریکا کی ناقابل تسکین خواہش ،امریکاکے عالمی اثر و رسوخ اور تیل جیسے وسائل پر اس کی مسلسل دلچسپی کو ناقابلِ تسکین خواہش قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے۔