جڑواں شہروں میں 4 گاڑیاں، 34 موٹر سائیکلوں، رکشہ سمیت لاکھوں کی چوریاں

March 20, 2023

راولپنڈی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں مزید 4گاڑیوں اور 34موٹر سائیکلوں سمیت ایک رکشہ چوری ہو گئے جبکہ سرقہ بالجبر‘ چوری‘ نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری طلائی زیورات‘ موبائل فونز‘ نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں جھپٹا مار کر 12افراد سے انکے موبائل چھین لئے گئے۔ تھانہ نیو ٹاؤن ایریا سیٹلائٹ ٹاؤن میں بائیکیا رائیڈر ذوالقرنین سے 3مسلح موٹر سائیکل سوار 2موبائل 22ہزار چھین لے گئے۔ تھانہ کینٹ ایریا میں بائیکیا رائیڈر عفان احمد کی جیب سے موبائل اور 5ہزار نکال لئے گئے۔ تھانہ چونترہ کے علاقہ رائیکامیرامیں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سے واٹر پمپ چوری کر لیا گیا۔ اسی طرح تھانہ سول لائنز ایریا‘ تھانہ ائرپورٹ ایریا‘ تھانہ واہ کینٹ گلشن کالونی‘ واہ ماڈل ٹاؤن‘ تھانہ دھمیال خالد کالونی‘ تھانہ نیو ٹاؤن‘ تھانہ کینٹ‘ آر اے بازار‘ ویسٹریج‘ تھانہ سول لائنز‘ تھانہ روات ایریا بحریہ ٹاؤن‘ تھانہ سہالہ کے علاقہ میں حمزہ سے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھن گئی۔ تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے انوار خان، بنی گالہ کی حدود سے طالب حسین، آبپارہ سے اقبال، جہانگیر، کراچی کمپنی حدود سے فیصل، شالیمار سے عقاب، سنگجانی حدود سے سمیع اللہ، سبزی منڈی حدود سے علی کا موٹر سائیکل چرا لیا گیا۔ اسی طرح دیگر وارداتیں تھانہ انڈیسٹریل ایریا‘ تھانہ کھنہ‘ کرپا ایریا میں ہوئی۔ تھانہ کورال ایریا میں ہوئیں۔