زندہ قومیں تاریخ، تہذیب، روایات نہیں بھولتیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری

March 20, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن( ر) ثاقب ظفر نے ساؤتھ پنجاب "ادبی و ثقافتی میلہ" کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی تاریخ،تہذیب اور روایات کو کبھی نہیں بھلاتیں ،ثقافت کسی بھی قوم کی روح ہوتی ہے اور زندہ قومیں اپنے تاریخی اورثقافتی ورثے کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہیں،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا ہے ادب اور ثقافت سے وابستہ شخصیات اس خطے کا سرمایہ ہیں اور میلے میں ادب اور ثقافت کی تقریبات کے انعقاد کا مقصد نئی نسل کو جنوبی پنجاب کے ادب اور ثقافت سے روشناس کرانا ہے،انہوں نے کہا کہ افسران آتے جاتے رہتے ہیں لیکن اجلی روایات ہمیشہ قائم رہتی ہیں،انہوں نے امید ظاہر کی آنیوالے برسوں میں ادبی و ثقافتی تقریبات کی روایات کو قائم رکھا جائے گا، پہلے ادبی وثقافتی میلے کا کامیاب انعقاد جنوبی سیکرٹریٹ کی انتظامیہ کے لئے قابل فخر لمحہ ہے۔