پلیز کرکٹ چلنے دیں، شاہد آفریدی کی بھارتی وزیراعظم سے درخواست

March 21, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سے درخواست کی ہے کہ پلیز کرکٹ چلنے دیں۔ تاکہ ہم انجوائے کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہمیشہ بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، اتفاق سے بھارت میں مسائل ہوجاتے ہیں۔ دھمکیوں کو بنیاد بناکر بھارت کی جانب سے ایشیا کپ سے انکار سمجھ سے بالاتر ہے۔ پی سی بی چاہتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے لیکن بھارتی بورڈ فیصلہ کرنے سے قبل ہم سے بات تو کرلے۔

پیر کو قطر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی پرچم کا احترام ہے۔ میں نے چھوٹے بچوں کو بھارتی پرچم پر دستخط کرکے دیے۔