بلدیاتی اداروں کو فیومیگیشن کیلئے مختص فنڈ فراہم کیا جائے، متحدہ پاکستان

March 21, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں مچھروں کی بہتات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرمیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر مستقل جمع رہنے اور طویل عرصے سے فیومیگیشن نہ ہونے سے مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں بچے،بوڑھے اور خواتین ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فیومیگیشن کا کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے لئے مختص فنڈ فراہم نہ کرنے سے شہر میں طویل عرصے سے باقاعدہ فیومیگیشن مہم نہیں چلائی گئی، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ فیومیگیشن کے لئے مختص فنڈ بلدیاتی اداروں کو جلد فراہم کیا جائے تاکہ متعلقہ محکمہ فیومیگیشن کا عمل شروع کرتے ہوئے شہریوں کو مچھروں سمیت دیگر جراثیم سے محفوظ رکھ سکے۔