تنخواہ میں تاخیر، ریلوے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال، ٹرین کی روانگی میں تا خیر

March 21, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہ فروری کی تنخواہ اب تک نہ ملنے کے سبب ریلوے ملازمین نے پ کینٹ اسٹیشن پر لوکوشیڈ میں کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے انجن روک لیا، جس کے نتیجے میں صبح 10 بجے کراچی سے روانہ ہونے والی رحمان بابا ایکسپریس دوپہر ایک بج کر 55منٹ پر روانہ ہوئی۔