شوہر نے گھریلو تنازع پر بیوی کو قتل کر دیا، مقتولہ 2 بچیوں کی ماں تھی، پڑوسی

March 21, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلاکوٹ تھانے کی حدود عثمان آباد گلی نمبر 3 میں واقع گھر میں شوہر نے گھریلوتنازع پر بیوی کو قتل کر دیا ،اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش سول اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت40سالہ طاہرہ زوجہ عتیق کے نام سے ہوئی ہے ،مقتولہ2بچیوں کی ماں اور خود ملازمت کر کے گھر کا گزر بسر کرتی تھی ، اس حوالے سے پڑوسی کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر عتیق کوئی کام نہیں کرتا تھا اور کئی کئی دن تک گھر بھی نہیں آتا تھا ، مقتولہ کا شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔