ٹیلی کام کمپنیاں، انویسمنٹ میں کمی زیادہ سرمایہ باہر منتقل کرنیکا انکشاف

March 21, 2023

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان میں کام کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں کی طرف سے مبینہ طور پر اپنے سرمایہ کازیادہ حصہ نکالنے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ مالی سال 2021-2022 میں ٹیلی کام سیکٹر میں فارن ڈائریکٹ انوسمنٹ میں کمی ہوئی ہے اور سرمایہ نکالنےکی شرح میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر میںمالی سال 2020-2021 کی نسبت گزشتہ مالی سال 2021-2022 میں سرمایہ کاری میں 29 فیصد کمی ہوئی ہے،ٹیلی کام کمپنیوں نے گزشتہ ایک سا ل میں سرمایہ کاری کی نسبت زیادہ سرمایہ باہر منتقل کیاہے، اعداد شمار کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال میں ٹیلی کام سیکٹرمیں 168اعشاریہ4 ملین ڈالر فارن انویسمنٹ ہوئی ہے اور 197اعشاریہ6 ملین ڈالر سرمایہ کاری باہر گئی ہےمالی سال2020-2021 میں 204اعشاریہ 4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی اور 160اعشاریہ 8 ملین ڈالر کا سرمایہ باہر گیا تھا۔