پراگ سے لندن کیلئے پرواز کی کولون میں ہنگامی لینڈنگ

March 21, 2023

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ سے لندن کے لیے اڑنے والی پرواز میں میں خرابی کی صورتحال پیدا ہونے پر طیارے کو جرمنی کے کولون ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ویز ایئر کی پرواز W92601 میں مقامی وقت کے مطابق شام 5:14 بچوں کے پراگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لندن لوٹن (لیپریچون) کے لئے ٹیک آف کیا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق پرواز کے 45 منٹ بعد ایئر بس اے 321 طیارے کے کاک پٹ سے ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے۔ پائلٹ کے رابطہ کرنے پر ٹریفک کنٹرولر نے طیارہ قریبی بون کولون ایئرپورٹ پر اترانے کی تائید کی۔ طیارے نے باحفاظت لینڈنگ کی۔