آبی وسائل کی تقسیم و تفریق پر جنگوں کا خطرہ

March 21, 2023

پیرس (اے ایف پی )اس وقت نصف دنیا کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔آئندہ جنگیں بھی پانی کے تنازع پر ہوں گی۔کچھ ممالک نے اپنی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بڑے بڑے ڈیم بنارہے ہیں ۔جبکہ آبی وسائل سے محروم ان کے پڑوسی ممالک کسی بڑے تنازع کا پیش خیمہ ہیں ۔آبی وسائل تک دسترس پر اقوام متحدہ کے تحت عالمی کانفرنس نیو یارک میں ہورہی ہے ۔اگر 5ممالک میں ڈیموں کا جائزہ لیا جائے تو مختلف نوعیت کے مضمرات سامنے آتے ہیں ۔ایشیاء کا طویل تر ین دریا دریائے سندھ بھارت کے زیر کنٹرول منتازع خطے مقبوضہ کشمیر سے گزر کر 5شاخوں میں تقسیم ہو کر پاکستان میں گرتا ہے ۔پاکستان اور بھارت جو ایٹمی قوتیں ہیں۔ان کے درمیان پانی کی تقسیم کےلیے1960ء میں دونوں ممالک کے درمیان سندھ طاس معاہدہ ہوا ۔لیکن دونوں ممالک پانی کی چوری یا سیلابی پانی کا رخ موڑنے کے الزامات لگاتے ہیں ۔