پوٹھوہار ایونیوکی تنزئین و آرائش ،تجاوزات کیخلاف آپریشن ضلع کونسل کرے گی

March 21, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پوٹھوہار ایونیو (کچہری چوک تا ٹی چوک جی ٹی روڈ )کی تزئین و آرائش پراجیکٹ میں سواں سے کار کمپنی شوروم تک کے علاقہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ضلع کونسل راولپنڈی کرے گی۔اس بات کا فیصلہ اجلاس میں کیا گیاجس کی صدارت کمشنرراولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اورسابق سٹیشن کمانڈر اعجاز قمر کیانی نے کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ منصوبہ میں ضلع کو نسل راولپنڈی کی پری اربن یو نین کو نسلز آتی ہیں ۔متعلقہ افسران کو ہدا یت کی جاتی ہے کہ وہاں سے تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صفائی اور ٹر یفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر بریفنگ بتایا گیا کہ 24 فروری 2023سے انسداد تجاوزات آپریشن شروع کیاجا چکا ہے۔