ویڈیو جرنلسٹس فورم، کاشان ارشد صدر، حضرت بلال نائب صدر منتخب

March 21, 2023

پشاور ( لیڈی رپورٹر)ویڈیو جرنلسٹس فورم کے انتخابات کیلئے قائم الیکشن کمیٹی22مارچ بروز بدھ الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا۔ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مقرر کردہ تاریخ تک صدارت کیلئے کاشان ارشد، نائب صدارت کیلئے حضرت بلال، جنرل سیکرٹری کیلئے شہزاد کاظمی، فنانس سیکرٹری کیلئے اسد عابد، جائنٹ سیکرٹری کیلئے علی عباسس جبکہ ایگزیکٹیو باڈی کیلئے فیصل جاوید ،، ریاض شاہد، ناصر بنگش محمد حسن اور سردار یوسفزئی نے کاغذات نامزدگی جمع کر وائے ، جبکہ ان کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اور کسی بھی سیٹ پر مخالفت میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا لہذا ویڈیو جنرلسٹس فورم کے فیصلے کے مطابق مذکورہ ممبران کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا جاتا ہے واضح رہے کہ الیکش کمیٹی کے چیئر مین کے فرائض عابد خان نے سرانجام دیئے جبکہ ممبران میں رضوان شیخ اور ناصر نعیم شامل تھے۔