وزیر مواصلات کی زیر صدارت اجلاس

March 21, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)نگران وزیر مواصلات بلال افضل کی زیر صدارت پیر کے روزانفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب (آئی ڈیپ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 59 واں اجلاس ہوا، جس میں آئی ڈیپ کے سی ای او دانش افضال سمیت محکمہ خزانہ، آبپاشی،منصوبہ بندی و ترقیات، بلدیات، مواصلات، ہاؤسنگ اور ٹرانسپورٹ کے افسران ودیگر بورڈ ارکان نے شرکت کی۔بورڈ نے ابراہیم اینڈ کمپنی کو IDAP کے ایکسٹرنل آڈیٹر کے طور پر ہائر کرنے کی منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔