پارکو آئل کمپنی کی پائپ لائن سے خام تیل کی چوری میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

March 22, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ساؤتھ پولیس نے پارکوآئل کمپنی کی سی ویو کے قریب نصب پائپ لائن سے خام تیل کی چوری میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی جو سکندرآباد کیماڑی کا رہائشی ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے 80 لیٹر کے قریب چوری شدہ خام تیل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔