ایشیا لائنز نے ماسٹرز کرکٹ لیگ جیت لی

March 22, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) داماد شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل ٹرافی جیتی اور تین دن بعد سسر شاہ خان آفریدی بھی لیجنڈز لیگ کی ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ ایشیا لائنز ورلڈ جائنٹس کو شکست دیکر ایل ایل سی ماسٹرز لیگ جیت لی ۔ ایشیا لائنز کی کپتان شاہد آفریدی اور ٹیم نے ٹرافی کو افغانستان کے لوگوں کے نام کردیا۔ اس موقع پر سابق کرکٹر اصغر افغان نے کپتان شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطنوں کے ساتھ ٹرافی کے ہمراہ جشن منائیں گے۔دوحا میںفائنل میں ورلڈ جائنٹس نے 4وکٹ پر147رنز بنائے ۔ کیلس نے راس ٹیلرکے ساتھ92رنز کی شراکت قائم کی۔ کیلس نے 78 رنز اسکور کیے۔لائنز ہدف تین وکٹ پر پورا کرلیا۔ دلشان نے58اور تھرنگا نے 57 رنز بنائے۔