سینئرز، جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ ختم

March 22, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل سینئرز، جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ ختم ہوگئی ۔انڈر 18 سنگلز میں رحیم وقار نے سمیر زمان کو ،گرلز انڈر 18 میں زینب علی ، انڈر 14 سنگلز میں مزمل بھنڈ، انڈر 14 سنگلز میں ایشل آصف نے ٹائٹل جیت لیا ۔ مینز سنگلز میں زبیر راجہ ،45 پلس ڈبلز فائنل میں شبیر گل اور رفیع درباری ،55 پلس ڈبلز فائنل میں ظفر حسن اور جاوید اقبال ۔ مینز ڈبلز فائنل میں اسد علی بھگت اور نومی قمر ،35 پلس ڈبلز فائنل میں اسد علی بھگت اور نومی قمر نے کامیابی حاصل کی۔