پولیس میں5ڈی ایس پیز کے تبادلے

March 22, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)محکمہ پولیس کے 5ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دیئے گئے ، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس عبدالخاق شیخ نے ایس ڈی پی او سٹی محمد خان کو قائم مقام ایس پی سی آئی اے، ڈی ایس پی انو سٹی گیشن کینٹ عبدالستار کو قائم مقام ایس پی انویسٹی گیشن سریاب ڈویژن کوئٹہ قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن سریاب گل احمد کو قائم مقام ایس ایس پی کرائم برانچ کوئٹہ ، کمانڈراے آر یو انٹی رائٹ یونٹ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کوئٹہ سید عاصم علی شاہ کو ایس ڈی پی او سٹی کوئٹہ ،جبکہ ایس ڈی پی او پشتون آباد خلیل احمد بگٹی کو ایس ڈی پی اوشالکوٹ اور انکے پیش رو، قائم مقام ایس ڈی پی او آصف غفور کو قائم مقام ایس ڈی پی پشتون آباد تعینات کیا گیا۔