ڈائریکٹر آپریشن اینڈ کوآرڈی نیشن کادورہ، ریسکیو سٹیشن 33پشاور ‘سامان کا معائنہ کیا

March 22, 2023

پشاور(لیڈی پورٹر)خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122کے ڈائریکٹر آپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر محمد آیاز خان نے ڈسٹرکٹ پشاور کے ریسکیو سٹیشن 33کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے جوانوں سے ملاقات کی تمام ویکلرز اور دیگر سامان کا مکمل معائنہ کیا۔اس موقع پرسٹیشن ہاوس انچارج سجاول خان نے ریسکیو سٹیشن 33 کی جانب سے فراہم کی جانے والی ریسکیو سروسز کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈائریکٹر آپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر محمد آیاز خان نے تمام ویکلز، آلات اور ایمبولینس کی مینٹیننس کو چیک کیا۔ اور ہدایات جاری کیں کہ ر مضان میں خاص طور پر اپنے فرائض بحسن و خوبی سر انجام دیں۔