منشیات فروش جوڑا گرفتار، 4کلو افیون،1440 گرام چرس برآمد

March 22, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)حرم گیٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، میاں بیوی 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے،بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج۔بھیک مانگنے کے الزام میں دو خواتین گرفتار۔ تفصیل کےمطابق پولیس تھانہ حرم گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی منشیات فروش ملزمان طارق ولد محمد رفیق اور امیراں مائی زوجہ محمد طارق کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی منشیات فروش ملزم محمد طارق سے 4 کلو گرام سے زائد افیون جبکہ امیراں مائی سے 1440 گرام چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کو تھانہ حرم گیٹ کے علاقے پل شیدی لال کے قریب منشیات لے جاتے ہوئے گرفتار کر کے منشیات برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ حرم گیٹ میں مقدمات درج کر کے کاروائی پولیس کی جا رہی ہے۔ ایس پی سٹی ڈویژن ڈویژن رانا محمد اشرف کی زیر نگرانی ڈی ایس پی حرم گیٹ محمد ابراہیم خان دریشک کی سربراہی میں ایس ایچ او حرم گیٹ حماد الحسن بودلہ نے سب انسپکٹر فراز خان اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کی۔