میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام شجر کاری مہم کا آغاز

March 22, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر ) میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام زاہد بلال قریشی، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، شیخ اظہر حسین، حاجی اقبال عادل داوّد جہانیاں کالونی حافظ جمال روڈ ملتان پر درخت لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اقبال یوسف نقشبندی، محمد مکی قریشی، صاحبزادہ اشرف جعفری بخاری، زاہد حسین کھوکھر، عامر اقبال، شیخ محمد یوسف، رضا انصاری، محمد زبیر، مظہر حسین، حاجی خادم، رشید احمد، اجمل بھٹی اور دیگر اہلیان علاقہ انکے ہمراہ تھے۔قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 100 درخت لگائیں جائینگے۔