انصاف کے ترازو کا جھکاؤ عمران خان کی طرف نہیں ہونا چاہئے، عابد شیر

March 22, 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ انصاف کے ترازو کا جھکاؤ عمران خان کی طرف نہیں ہونا چاہئے،سینئر تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ اینٹی کرپشن کی کسٹڈی میں محمد خان بھٹی کا اس طرح بیان چلانا عوامی شعور کی توہین ہے،سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ جسٹس افتخار چوہدری کے زمانے میں شروع ہونے والے جیوڈیشل ازم کو ثاقب نثار کے دور میں فروغ ملا جسے آصف سعید کھوسہ اور گلزار احمد نے عروج پر پہنچایا، ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ کیا نواز شریف کو آئین و قانون کے مطابق نااہل کیا گیا، کیا آئین کے مطابق نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، کیا جسٹس ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ وغیرہ نے آئین کے مطابق فیصلے دیئے، انصاف کے ترازو کا جھکاؤ عمران خان کی طرف نہیں ہونا چاہئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پی ٹی آئی دور میں جو ہوا کیا وہ انصاف کے مطابق تھا، ایک دیانتدار جج ان کے قابو میں نہیں آیا توا س کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، جسٹس شوکت صدیقی نے نواز شریف کیخلاف فیصلہ نہیں دیا تو انہیں نوکری سے ہی فارغ کردیا گیا۔