ملک بھر کے بینک 4 روز تک بند رہیں گے

March 22, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے بینک 4روز تک بند رہیں گے،تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 24 مارچ جمعہ کو تمام بینک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ،اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق 24 مارچ 2023ء بروز جمعہ کو زکواۃ کی کٹوتی کے لیے’ بینک تعطیل ‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا، کیونکہ امکان ہے کہ یکم رمضان المبارک 1444 ہجری جمعرات 23 مارچ 2023ء ( جو پہلے ہی عام تعطیل کا دن ہے) کو ہو گی۔لہٰذا، تمام بینک / ترقیاتی مالی ادارے/ مائیکروفنانس بینکس مذکورہ تاریخ پر عوام الناس سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم، بینکوں/ترقیاتی مالی اداروں /مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین بینک تعطیل کے موقع پر دفتر میں حاضر ہوں گے اور یہ کام کرنے کا عام دن تصور کیا جائے گا۔