الیکشن میں کامیاب ہوا تو اپنے قتل کی سازش کرنیوالوں  کا محاسبہ کرونگا، عمران خان

March 22, 2023

لاہور(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات میں کامیاب ہوا تو اپنے قتل کی سازش کرنیوالوں کا محاسبہ کروں گا۔عرب میڈیا کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ توشہ خانہ کیس میں وہ بری ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا حکومت کو پتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی میری سکیورٹی کا انتظام نہیں کیا جارہا۔علاوہ ازیں عمران خان کا ایک بیان میں کہنا تھاکہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران میری موت کو حادثہ قرار دینے کا منصوبہ تھا ۔