پنجاب اور KP میں انتخابات جمہوری سیٹ اپ کیلئے نقصان دہ ہوگا، ضیاء عباس

March 22, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات عام انتخاب کے بعد جمہوری سیٹ اپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گا، حالیہ مردم شماری کے بعد قومی اسمبلی کی نشست میں حلقہ بندی کے بعد اضافہ ہوگا مگر ان صوبوں میں صورت حال مختلف ہوگی ۔