عمران خان کاآخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل 30اپریل کوہماری فتح ہوگی، پیپلز پارٹی

March 22, 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)قائمقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ نیازی ٹولہ اداروں کو بلیک میل کر کے اقتدار میں آنا چاہتا ہے۔وہ کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ملاقات میں ڈسٹرکٹ ٹو کے سابق صدر سید احمد رضا کی کاوش سے پی پی 33سے چوہدری زین پرویز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔تقریب میں فیصل میر،منشا پرنس،مرزا اظفر حسین،شہناز کنول بھی موجود تھے۔رانا فاروق سعید نے مذید کہا کہ عمران کا آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل اس کا انتظار کر ر ہی ہے۔پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ30اپریل کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہو گا،وہ کرکٹ ہاؤس میں اپنے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر عارف خان، صداقت شیروانی، رانا ذوالفقار، سید افراز نقوی،عمر ایاز، محمد وقاص گل، انور انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔